12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے امریکی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مملکت میں نئی فلم ’’اسپائڈر مین : ایکراس دا اسپائیڈر ورس‘‘ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔

جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا کے زیر انتظام سعودی سنیما ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ نئی فلم مملکت میں اسکرینوں پر نہیں دکھائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ فلم ’’مواد کے کنٹرول کے اصول کے منافی ہے اور جب تک فلم کے بعض مناظر کے کچھ حصوں میں ترمیم نہیں کی جاتی، یہ مقامی طور پر سینما گھروں میں نہیں چلائی جائے گی‘‘۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہم کسی بھی ایسی فلم کی اجازت یا لائسنس نہیں دیں گے جو میڈیا سسٹم میں مواد کے کنٹرول سے متصادم ہو اور پروڈکشن کمپنیاں اس سسٹم کے نفاذ کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کا عہد کریں اور نہ مطلوبہ ترامیم کریں۔

واضح رہے کہ اسپائیڈر مین : ایکراس دا اسپائیڈر ورس 2023 میں بننے والی امریکی کمپیوٹر اینی میٹڈ سپر ہیرو فلم ہے جس میں مارول کامکس کے کردار مائلز مورال کو دکھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں