تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کشمیری عوام کو انسانی حقوق سے محروم کرنے پر تشویش لاحق ہے، ترجمان اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ کے ترجمان برائے انسانی حقوق روپرٹ کول ویل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انسانی حقوق سے محروم کرنے پر تشویش لاحق ہے بھارت وادی میں فوری طور پر انسانی حقوق کو بحال کرے۔

یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں معمولی مظاہروں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے شارٹ گن اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

ایسے پانچ واقعات میں کم از کم 6 ہلاکتوں اور متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ سمیت سینکڑوں سیاسی قائدین حراست میں رکھے گئے ہیں۔

حراست میں رکھے جانے والے لوگوں پر تشدد اور ان کے ساتھ نامناسب سلوک کے متعدد الزامات موصول ہوئے ہیں، ایسے تمام واقعات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیئں۔

Comments

- Advertisement -