جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ہمیں بے ساختہ ہنسی کیوں آتی ہے ؟ دلچسپ وجوہات

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کے زندہ رہنے کیلیے جس طرح اچھی غذا اور ورزش ضروری ہے ایسے ہی ہنسنا مسکرانا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اس کے برعکس اداسی، پریشانی اور مایوسی ایسے احساسات ہیں جو زندگی میں ہمیں بہت پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

اکثر اوقات ہماری ہنسی غیرارادی طور نکل جاتی ہے اور بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ شدید غصے یا غم کے عالم میں بھی کوئی منظر یا بات سن کر بے ساختہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ غیر ارادی ہنسی سے بعض اوقات کافی شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس کی توجیہہ بھی پیش کرنا ناممکن ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ہنسی

اسی حوالے سے ’الرجل‘ میگزین کے اس مضمون میں ان چند امور کا جائزہ لیا گیا ہے جو انسان کی بے ساختہ ہنسی کا باعث بنتے ہیں۔

امتحان میں نقل

امتحانات میں نقل کرنے کے لیے اگرچہ کافی سنجیدگی درکار ہوتی ہے تاہم بعض اوقات اچانک ہنسی نکل جاتی ہے جسے روکنا مشکل ہ وجاتا ہے۔ اس کی وجہ وہ نفسیاتی دباؤ ہوتا ہے جس سے امتحان کے وقت طلب علم گزر رہا ہوتا ہے۔ اس دباؤ کے باعث وہ اپنی ذات پر کنٹرول کھو دیتا ہے۔

والدین کی ڈانٹ

والدین سے ڈانٹ کے وقت اگرچہ صورتحال کافی سنجیدہ ہوتی ہے تاہم ایسے میں بعض اوقات غیرارادی طور پر ہنسی نکل جاتی ہے جس کی وجہ ذہنی تناؤ اور الجھن ہوتی ہے۔

خبریں پڑھتے وقت

اس صورت میں بھی الجھن اور تناؤ کی وجہ سے ہنسی نکل سکتی ہے۔ بعض اوقات لائیو شو چل رہا ہوتا ہے اورایسے میں نیوز کاسٹر کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سفید جھوٹ

مذاق میں جھوٹ بولتے وقت بھی غیرارادی ہنسی نکل جاتی ہے۔

کسی بات سے فرار کے وقت

غیر ارادی طور پر ہنسی اس وقت نکل سکتی ہے جب کسی سوال کو نظرانداز کیا جائے یا انسان کوئی خاص بات بھول جائے۔ اس وجہ سے بے ساختہ ہنسی الجھن کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

 ہنسنے

کسی کے گرنے کے وقت

اگر آپ کا کوئی ساتھی، دوست یا کوئی انجان شخص جو آپ کے ساتھ چل رہا ہو یا چند قدم آگے ہو اور وہ اچانک گر جائے، اس صورت میں ہونا تو یہ چاہیے کہ اس کی فوری مدد کی جائے بلکہ اس کے برعکس اچانک غیرارادی طور پر ہنسی نکل جاتی ہے۔

خوف اور گھبراہٹ کے وقت

کبھی دوستوں کے ہمراہ کسی اندھیری جگہ جاتے وقت اچانک غیرارادی طور پر ہنسی نکل جاتی ہے۔ یہ عمل گھبراہٹ یا خوف کا باعث ہو سکتا ہے جسے آپ اندرونی طور پر محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔

عام طور پر غیرارادی ہنسی ایک دلچسپ اور عجیب تجربہ ہوتا ہے جس کا سامنا سنگین یا سنجیدہ حالات میں کرنا پڑ سکتا ہے۔

جب آپ اپنے ارادے سے اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہنسی رکنے کے بجائے اور زیادہ ہو جاتی ہے یہ عمل دوسروں کے سامنے ہو تو بعد میں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوست

دوستوں کے ساتھ یادگار لمحات 

زوردار قہقہ لگاتے ہوئے آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپ پر کنٹرول کھوچکے ہیں کیونکہ ایک طرح سے ایسا ہی ہوتا ہے۔ ایک ارتقائی جذبہ آپ کے نظام تنفس پر غالب آچکا ہوتا ہے، یہ آپ کے ڈایافرام اور پسلیوں کے درمیان کے پٹھوں کو اتنی سختی سے نچوڑتا ہے کہ آپ کے پھیپھڑوں اور لیرنکس کے ذریعے ہوا انتہائی تیزی رفتاری اور شدت سے نکلتی ہے، اگر آپ جان بوجھ کر ایسا کرنے کی کوشش کریں تو اسے دہرا نہیں سکیں گے۔

دوسروں کے ساتھ طوفانی قہقہ بانٹنے کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں اور یہی چیز اسے بہت یادگار بناتی ہے، ممکنہ طور پر آپ اس یاد کو طویل عرصے تک نہیں بھلا پائیں گے جو دوست اس تجربے میں آپ کے ساتھ شریک رہے آپ کم سے کم ان پر بھروسہ ضرور کرتے ہیں لیکن اس بات کا امکان کہیں زیادہ ہے کہ آپ واقعی ان کے دلدادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں