ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشیاکپ کیلیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا نے ایشیا کپ 2023 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انجری مسائل سے دوچار سری لنکا نے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں اہم پلیئرز شامل نہیں ہیں۔

لیگ اسپن آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا سری لنکا کے ان چار اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو انجری کی وجہ سے آئندہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

تیز گیند باز دشمنتھا چمیرا، لاہیرو مادوشنکا اور لاہیرو کمارا بھی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ زخمی کھلاڑیوں کی جگہ بنورا فرنینڈو اور پرمود مدوشن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کوسل پریرا، دو سال کے وقفے کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ کے ایک بیان کے مطابق وہ ابھی فلو سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور مکمل تندرست ہونے کے بعد وہ باقی اسکواڈ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔

ہسرنگا اپنی ران میں تناؤ سے ٹھیک ہو رہے ہیں جو لنکا پریمیئر لیگ کے دوران تکلیف کا شکار ہوئے تھے لیگ میں وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں