دبئی : بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ سری دیوی حرکت قلب بند ہوجانے سے دبئی میں انتقال کر گئیں، ان کی عمر55 سال تھی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں, وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئےدبئی گئی تھیں، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 55 سال تھی۔
سری دیوی 13اگست 1963کو پیدا ہوئیں، انہوں نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، وہ نوے کی دہائی میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔
انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلی خاتون سپراسٹار تصور کیا جاتا ہے، جس نے انڈیا سنیما کو اپنی بے پناہ صلاحیت سے یکسر بدل ڈالا، انہیں دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے بھی نوازا گیا۔
Breaking news!
Bollywood legend @SrideviBKapoor passes away.https://t.co/JisxQ0hBgZ
— Filmfare (@filmfare) February 24, 2018
سری دیوی کے انتقال کی خبر سے ان کے لاکھوں مداح سوگوار ہوگئے، وہ ممتاز فلم پروڈیوسر اور انیل کپور کے بھائی بونی کپور کی اہلیہ تھیں۔
انہوں نے فلم ہمت والا سے بالی ووڈ کو اپنی جانب متوجہ کیا، اس کے علاوہ مسٹر انڈیا، چاندنی، ناگن، لمحے، وقت کی آواز جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔
انیل کپور اور ارمیلا کے ساتھ کی جانے والی فلم جدائی کے بعد 1997 وہ انڈسٹری سے دور ہوگئیں تھیں تاہم پندرہ سال بعد وہ انڈسٹری میں فلم انگلش ونگلش کے ذریعے واپس آئیں، جسے ناقدین نے بہت پسند کیا۔
گذشتہ دنوں وہ فلم موم میں بھی نظر آئیں تھیں، اس فلم میں پاکستانی ادکارہ سجل اور عدنان صدیقی نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔