ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سری لنکا کا پاکستان میں دوبارہ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ‌ دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان ہونے کے باوجود تذبذب کا شکار نظر آرہا ہے اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے قبل دوبارہ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، دورہ پاکستان پر انتہائی ذمہ داری سے فیصلہ کریں گے۔

- Advertisement -

ادھر ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کا بیان دیکھا ہے، سری لنکن ٹیم کی حفاظت سے متعلق کسی بھی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی سری لنکن کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکیورٹی کے عزم کو دہراتا ہے، اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی ہوم گراؤنڈز پر میزبانی کا خواہاں تھا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایل سی کا ایک سیکیورٹی وفد بھی کراچی و لاہور آیا اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سری لنکن بورڈ کے صدر سے فون پر بات کی تھی، بالآخر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا تھا کہ پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے تینچوں میچز لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں