منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اگر شاہ رخ خان انسپکٹر بنے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اگر بالی وڈ کے کنگ خان انسپکٹر کا رول کریں‌ گے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے.

تفصیلات کے مطابق کنگ خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر  انھوں نے کسی فلم میں انسپکٹر کا کردار کیا، تو  رنبیر کپور  ان کے اسسٹنٹ کا کردار نبھائیں گے.

ایک تقریب میں اسٹیج پر موجود رنبیر کپور نے شاہ رخ کو یہ واقعہ سنایا کہ ایک بار ایک پولیس والے نے ان کی گاڑی روک کر انھیں آدھے گھنٹے لیکچر دیا کہ انھیں کس طرح کی فلمیں کرنی چاہییں.

رنبیر کپور کے مطابق پولیس والے کی باتیں‌ سن کر انھوں نے سوچا کہ انھیں آج تک کسی نے پولیس انسپکٹر کا رول کیوں آفر نہیں کیا.

اس پر کنگ خان نے کہا کہ انھیں انڈسٹری میں 26 سال ہوگئے ہیں، مگر انھیں بھی کسی نے یہ رول آفر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا سامنا ہوگیا

انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر انھیں کبھی انسپکٹر کا رول آفر ہوگا، تو رنیبر کپور کانسٹیبل بنیں گے۔ اس بات پر تقریب میں خوب قہقہے لگے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس رنبیر کپور فلم ’’سنجو ‘‘میں دکھائی دیے تھے، جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ اس کے برعکس کنگ خان کو اپنے کیریر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کرسمس پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم زیرو کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں