ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان بیوٹی کوئین کترینا کیف کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دو خانز ایک پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ اس بار دونوں میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن کترینا کیف کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل دونوں خانز میں شدید اختلافات تھے، مگر پھر ایک افطاری پارٹی میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں میں برف پگھلنے لگی اور جلد پرانے دوست پھر قریب آگئے۔
اب یہ دونوں پھر دوست مدمقابل آنے کو ہیں۔ البتہ یہ مقابلہ نہ تو کسی میدان میں ہے، نہ ہی تھیٹر میں، بلکہ یہ مقابلہ ڈانس فلور پر ہوگا، جہاں دونوں اداکار کترینا کیف کو متوجہ اور متاثر کرنے کے لیے اپنی تفصیلات کے جوہر دکھائیں گے۔
یہ ڈانس نمبر شاہ خان کی آنے والے فلم” زیرو“ کے لیے شوٹ کیا گیا ہے، جس میں کنگ خان کے ساتھ کترینا کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
”زیرو“ میں کترینا فلم اداکارہ کا کردار کر رہی ہیں، جب کہ بونے کا رول کرنے والے شاہ رخ خان کترینا کیف کے فین کے روپ میں نظر آئیں گے۔ دبنگ خان اس فلم میں مختصر کردار(کیمیو) نبھا رہے ہیں۔
بالی وڈ کی ایک معروف شوبز فلم ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان فلم میں ایک اداکار کا کردار کر رہے ہیں، فلم کے ایک ڈانس نمبر میں دونوں خان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
شاہ خان کی یہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگئی۔ زیرو ایک میگا بجٹ فلم ہے، جس میں وی ایف ایکس کا بھرپور استعمال نظر آئے گا۔
یاد رہے کہ کترینا کیف سلمان خان کے ساتھ ”ایک تھا ٹائیگر“ اور ٹائیگر زندہ‘‘ ہے جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ کنگ خان کے ساتھ وہ یش چوپڑا کی آخری فلم ”جب تک ہے جاں“ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
آنکھ بند کرکے شاہ رخ خان پر اعتماد کرسکتی ہوں: کترینا کیف
سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔