ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے منفرد اداکار کمل ہاسن نے ایک بار پھر مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کمل ہاسن کا شمار ایشیا کے بڑے "کریکٹر ایکٹرز” میں ہوتا ہے، جو اپنی جان دار اداکاری کے لیے متعدد اعزاز ات جیت چکے ہیں۔
بالی وڈ کے کنگ خان بھی کمل ہاسن کے معترف ہیں اور اب شاہ رخ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی ہے.
قصہ کچھ یوں کہ 23 دسمبر کو شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو ‘‘ریلیز ہورہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل کمل ہاسن کے لیے اسپیشل اسکرینگ کا اہتمام کیا جائے۔
یاد رہے کہ کمل ہاسن نے عشروں قبل ’’فلم اپو راجا‘‘ میں بونے کا کردار نبھایا تھا۔ ناقدین اس فلم کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، کیوں کہ اس وقت انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی کا سہارا میسر نہیں آئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق کمل ہاسن فلم دیکھنے کے بعد اس کی بہترین اور پرموشن سے متعلق مشورے دیں گے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کمل ہاسن کی کلاسک فلم ہے رام میں ایک منفرد کردار نبھایا تھا۔