ممبئی: کنگ خان کی ہیروئن نے عامر خان کی فلم "ٹھگز آف ہندوستان” کو مایوس کن اور وقت کا ضیاع قرار دے دیا.
تفصیلات کے مطابق 1994 میںریلیز ہونے والی کنگ خان کی فلم ’’کبھی ہاں، کبھی ناں‘‘ کی اداکارہ سچترا کرشنا مورتی کی جانب سے فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے.
دیوالی کے تہوار پر ریلیز ہونے والی عامرخان، امیتابھ بچن اور کترینا کیف کی میگا بجٹ فلم "ٹھگز آف ہندوستان” پہلے دن تو ریکارڈ بزنس (52 کروڑ) کرنے میں کامیاب رہی، البتہ ناقدین اور شائقین کی جانب سے فلم کو مکمل طور پر رد کر دیا گیا.
انٹرنیٹ پر منفی تبصروں اور تنقیدی تجزیوں کا طوفان آگیا اور ٹھگز آف ہندوستان سے متعلق طرح طرح کے لطیفے گڑے جانے لگے.
مزید پڑھیں: ٹھگز آف ہندوستان چھا گئی، پہلے ہی روز کمائی کا نیا ریکارڈ
البتہ عام شائقین کے برعکس سچترا کرشنا مورتی کے ٹویٹ نے کھلبلی مچادی، اداکارہ نے ایک خالی سنیما کی تصویر شیئر کی، جہاں ٹھگز آف ہندوستان چل رہی ہے.
سچترا نے لکھا: ’’مجھے ڈر لگ رہا ہے، کبھی پہلے اکیلے کوئی فلم نہیں دیکھی.‘‘
now watching #ThugsOfHindostan !! jeez im getting scared never watched a movie all alone pic.twitter.com/4EJp0HddBt
— Suchitra Krishnamoorthi (@suchitrak) November 10, 2018
اس کے بعد بھی سچترا نے اپنے مختلف ٹویٹس میں کاٹ دار تبصرے کیے اور فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
آخری ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ انھیں قطعی امید نہیں کہ تھی کہ عامر خان اتنا ناقص اسکرپٹ منتخب کریں گے، انھوں نے مایوس کیا.