ممبئی: میگا بجٹ فلم "زیرو” کی ناکامی کے بعد شاہ رخ نے مزید فلمیں کرنے سے انکار کر دیا.
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان اس وقت اپنے کیریر کے مشکل ترین دور تک سے گزر رہے ہیں، ان کی فلموں کو پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا.
کنگ خان کی میگا بجٹ فلم ’’زیرو‘‘ کو بھی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اداکار نے مزید کوئی فلم کرنے سے انکار کر دیا.
بہ ظاہر یوں لگتا ہے کہ شاہ رخ اپنی ناکامیوں سے پریشان ہیں، مگر کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا سبب مودی ڈاکٹرائن ہے، جس میں کنگ خان اور دیگر مسلمان اداکاروں کی جگہ ہندو اداکاروں کو سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے.
اس ضمن میں معروف نقادین اور سوشل میڈیا کو کامیابی سے برتا گیا. خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ کو عدم برداشت کے ایک بیان پر شدید احتجاج کا نشانہ بنایا پڑا، جس کی وجہ سے فلم کا بزنس شدید متاثر ہوا.
مزید پڑھیں: مودی سرکار شاہ رخ خان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری میں رکاوٹ بن گئی
یاد رہے کہ کنگ خان نے ابتدا میں کہا تھا کہ وہ جون میں اپنے اگلے پراجیکٹ کا اعلان کریں گے، البتہ انھوں نے کہا ہے کہ وہ فی الحال فلم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے.
خیال رہے کہ بھارت میں الیکشن جاری ہیں، سات مرحلوں میں ہونے والے یہ انتخابات 19 اپریل سے 11 مئی تک جاری رہیں گے. شاید کنگ خان اسی کے بعد اپنے اگلے پراجیکٹ کا اعلان کریں.
ذہن نشین رہے کہ شاہ رخ خان کا جھکاؤ ہمیشہ کانگریس کی طرف رہا۔ وہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے بھی قریب تصور کیے جاتے ہیں۔