ممبئی: بالی وڈ کے کنگ بھی دبنگ خان کے مداح نکلے، سلمان خان کا انداز کاپی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریس تھری فلاپ ہونے کے باوجود دبنگ خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ان کا انداز، چال ڈھال آج بھی پہلے کی طرح مقبول ہے۔
البتہ اب بالی وڈ کے چلبل پانڈے کو نیا مداح مل گیا ہے، جس نے ان کی فلم دبنگ کے انداز کو کاپی کرکے سب کو حیران کر دیا۔
یہ مداح کوئی اور نہیں، خود شاہ رخ خان ہیں، جنھوں نے اپنی فلم زیرو کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کی عینک پرفلم کا ٹائٹل زیرو لکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان نے دبنگ میں ایسی عینک استعمال کی تھی، جس میں دل کا عکس بنا ہوا تھا۔اب سلمان خان زیرو کے سیٹ پر ایسی ہی عینک میں نظر آئے۔
واضح رہے کہ ماضی میں اختلافات کا شکار رہنے والے شاہ رخ اور سلمان خان اب قریبی دوست ہیں۔ سلمان خان زیرو کے ٹیزر میں بھی دکھائی دیے تھے۔ فلم میں وہ مختصر رول کر رہے ہیں۔
شاہ رخ کی میگا بجٹ فلم زیرو کرسمس پر ریلیز ہوگئی، جس میں انوشکا شرما اور کترینا کیف بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔