ممبئی: بھارتی اداکار سنیل گروور نےکپل شرماکو مشورہ دیتے ہوئےکہاہےکہ آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں۔
تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما اور ان کے ساتھی اداکار سنیل گرور کے درمیان گزشتہ دنوں جہاز میں ہونے والی لڑائی ان دنوں خبروں کی سرخیوں میں ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز کپل شرما نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس جھگڑے کو ذاتی معاملہ قرار دیاتھا تاہم اب سنیل گروور نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعےکپل شرما کا شوچھوڑنے کاعندیہ دیاہے۔
بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما نےاپنی ٹویٹ میں سنیل گرور کو پاجی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر آپ کا دل دکھایا تو اس پر میں بہت اداس ہوں،اور آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔
Paji @WhoSunilGrover sry if I hurt u unintentionally.u knw vry well how much I luv u. M also upset .love n regards always:)
— KAPIL (@KapilSharmaK9) March 20, 2017
سنیل گروور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل شرما کو بھاجی مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے مجھے گہری چوٹ پہنچائی اور آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں۔
انہوں نےکہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم اتنے کامیاب نہیں جتنے آپ ہیں اور ہر کسی کے پاس آپ جیسی قابلیت نہیں ہوتی لیکن سب آپ جیسے قابل بن جائیں تو پھر آپ کی قدر کون کرے گا۔
From a friend, with love @KapilSharmaK9 pic.twitter.com/2c7uQ5jqH5
— Sunil Grover (@WhoSunilGrover) March 21, 2017
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کی غلطی کو درست کررہا ہے تو اسے گالیاں نہیں دینی چاہیے جب کہ مجھے اس بات کا احساس دلانے کا شکریہ کہ ’دی کپل شرما شو‘ آپ کا ہے جس سے آپ کسی کو کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں۔
سنیل گروورنے کہا کہ آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں جبکہ میری دعا ہے کہ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔
مزید پڑھیں:کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما
واضح رہےکہ گزشتہ روز معروف بھارتی کامیڈین اور ’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان کپل کاکہناتھاکہ کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیےخطرہ ہے؟۔