ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

75 روپے کا نیلا اور سبز نوٹ اصلی ہے یا نقلی ؟ اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے نوٹ پاکستان بھر میں تمام لین دین کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک بار پھر 75 روپے کے ہرے اور نیلے نئے نوٹوں سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 75 روپے کے ہرے اور نیلے دونوں نوٹ قانونی ہیں اور پاکستان بھر میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا نوٹ جاری کیا تھا ، جو سبز رنگ کا تھا اور اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 04 جولائی 2023ء 75 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا گیا تھا ، جو نیلے رنگ کا تھا۔

اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام کی معلومات کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ 14 اگست 2022ء کو پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری کردہ 75 روپے (بیشتر سبز رنگ کا حامل) کا نوٹ اور اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 04 جولائی 2023ء کو جاری ہونے والا 75 روپے (بیشتر نیلے رنگ کا حامل) کا نوٹ پورے پاکستان میں لیگل ٹینڈر (قانونی طور پر قابلِ استعمال) ہے۔

مذکورہ بینک نوٹوں کو تبادلے کے ذریعے یعنی نجی اور سرکاری واجبات کے تصفیے کے لیے یکساں طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک اور تمام کمرشل بینک یہ نوٹ عوام کو جاری اور ان سے قبول کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں