اشتہار

’آئی ایم ایف کی ایما پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایما پر موجودہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے اور آئی ایم ایف کی ایما پر موجودہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

عائشہ پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی چاہتی ہے۔ ملک کے لیے تمام طبقوں کو بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے لیے ایک اور منی بجٹ تیار کرلیا ہے جو رواں ماہ ایک آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر نیا مہنگائی بم گرانے کی تیاری، 200 ارب سے زائد کا منی بجٹ تیار

اس منی بجٹ پر یکم فروری 2023 سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں