اشتہار

’عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو حکمت عملی طے ہے، وقت پر بتائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہماری حکمت عملی طے ہے جو وقت پر سامنے لائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کوگ رفتار کرنے کی کوشش پاکستان کو بحران میں لے جانے کیلیے ہو رہی ہے، الیکشن کا بگل بچ چکا اس ہفتے ہمارے امیدواروں کے ٹکٹس فائنل ہو جائیں گے، پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے پنجاب کا الیکشن جیتے گی۔

متعلقہ: کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

- Advertisement -

فواد چوہدری نے بتایا کہ پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات میں اہم فیصلے لیے گئے، پارٹی اپنے کارکنوں اور شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، کارکن علی بلال کی شہادت کی ایف آئی آر 4 افراد پر کاٹی جائے گی، کارکن کی شہادت میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی ملوث ہیں، ایڈیشنل ہوم سیکریٹری اور سی سی پی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے کارکنان لاہور میں جمع ہوں گے، جب تک کارکن کی شہادت کے معاملے میں انصاف نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجا سلطان نے دباؤ کو قبول نہیں کیا اور سپریم کورٹ فیصلے پر عمل کیا، الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، پنجاب میں 22 افسران کی فہرست ہم نے الیکشن کمشنر کو دی تھی، ان افسران کو الیکشن سے پہلے پنجاب سے واپس بلایا جائے، ہم الیکشن کمیشن کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں