اشتہار

دورہ آسٹریلیا: عثمان خواجہ کا بابر اور شاہین سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

 آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ اور بولنگ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹاکرے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا، ایک چرف شاہین آفریدی نے تیز باولنگ کی تو دوسری طرف ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی، ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کر کے شاہین نے مسکرا کر ہاتھ ملایا۔

- Advertisement -

 عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی گزشتہ ٹیسٹ سیریز ہر اعتبار سے شاندار تھی، اس مرتبہ بھی پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آرہی ہے۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی ہے، ان کی بولنگ کی رفتار 150 اور کبھی تو 160 تک ہوتی ہے، بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگئی

 عثمان خواجہ نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ اسکیپر کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے، عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں لیکن بابر اور اسمتھ کا موازنہ ایسے ہی جیسے کوہلی اور اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم براستہ دبئی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، صائم ایوب، امام الحق، ابرار احمد کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں