ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

طالب علم نے چپل سے ٹیچر کی پٹائی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن کلاس کے دوران ایک طالب علم نے اپنے استاد کی چپل سے پٹائی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں استاد فزکس ایپ کے ذریعے کلاس لے رہا تھا اور اچانک ایک طالب علم نے چپل سے حملہ کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معمول کے مطابق کلاس جاری تھی کہ اچانک طالب علم نے استاد پر حملہ کر دیا۔ ویڈیو میں استاد خود کو بچاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

اب تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ طالب علم نے ٹیچر پر چپل کے وار کیوں کیے لیکن سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس واقعے کی مذمت کر رہا ہے۔

فزکس ایپ کی بنیاد 2016 میں اتر پردیش کے ایک ماہر تعلیم الکھ پانڈے نے رکھی تھی جس کا مقصد طلبا کو امتحانات کی تیاری کروانا ہے۔ اس ایپ سے بھارت میں لاکھوں طالب علم مستفید ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں