اشتہار

سعودی عرب کے ہائی اسکول میں طالب کی ہوائی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے ہائی اسکول میں طلبہ کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب میں طالب علم کی ہوائی فائرنگ، محکمہ تعلیم نے طالب علم کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ روز سرکاری اسکول میں فارح التحصیل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں ایک طالب علم خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

سعودی پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ طالب علم کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں اسکول میں موجود بچوں اور اساتذہ اور اعتراف کی آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

- Advertisement -
تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا طالب علم

 

سعودی عرب کے بیشہ گورنری ہائی اسکول کی الوداعی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک طالب علم کو کار کی چھت پر سوار ہوکر کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ فیس بک پر طالب علم کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں نے اسکول انتظامیہ اور طالب علم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہائی اسکول میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بیشہ گورنری ہائی اسکول میں تعینات محکمہ تعلیم کے ترجمان ناجی بن عایش السبیعی کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔


سعودی عرب میں شادی کا مہمان ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن گیا


محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الوداعی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ طالب علم کا ذاتی عمل تھا، فائرنگ میں اسکول انتظامیہ اور دیگر بچوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم کا دوران تقریب اسکول میں کلاشنکوف جیسا خطرناک ہتھیار ساتھ لے کر آنا انہتائی تشویش بات ہے، ایسے واقعات طلباء اور سعودی عرب کے امن و امان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں