تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بلیوں‌ کی قدرتی خصوصیات دیکھ کر ماہرین کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے  بلیوں میں پائی جانے والی قدرتی صلاحیتوں سے متعلق دلچسپ حیران کن انکشاف کیا ہے، جسے سُن کر یقیناً مالکان کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو یونیورسٹی میں بلیوں میں پائی جانے والی قدرتی خاصیت کے حوالے سے مطالعے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے بلیوں کو تقریباً تین ماہ تک اپنے پاس رکھا جبکہ ان کے مالکان سے بھی کچھ سوالات کیے۔

اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بلیوں کی نظر سے اگر اُن کا مالک اوجھل یا غائب ہوجائے تب بھی وہ اُس کی تقل و حرکت ، آواز اور پوزیشن کا معلوم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین نے آسان الفاظ میں اس بات کو ایسے سمجھایا کہ جب مالک گھر سے باہر نکلتا ہے تو بلی کو اُس کے بارے میں مکمل علم ہوتا ہے حتی کہ وہ واپسی کے سفر کا بھی جانتی ہے۔

مزید پڑھیں: مرغی “بلی کے بچوں” کی پرورش کرنے لگی، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں: دو چہروں والی انوکھی بلی نے لوگوں کا دل موہ لیا

تحقیق میں شامل ہونے والی طالبہ ساہو تاکاگی نے کہا کہ ’ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بلیاں مالک کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہے، وہ آوازوں اور اشاروں سے بھی اُن کی درست سمت کا تعین کرلیتی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بلیاں دماغی طور پر اپنے مالک کی موجودگی میں اُن پر نظر رکھتی ہیں جبکہ سامنے نہ ہونے پر بھی وہ مکمل احساس کرتی ہیں‘۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ بلیوں کے کان اور سماعت بہت زیادہ حساس ہوتی ہے، وہ اپنے کانوں کو مختلف سمتوں میں موڑ کر آوازوں کی مدد سے نقشہ تیار کرتی ہیں، جس سے انہیں قدرتی طور پر کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے‘۔

بلیوں کی نفسیات کے سند یافتہ ماہر انگرڈ جانسن نے بتایا کہ بلیاں عمر کے ساتھ ساتھ مالک کی قربت حاصل کرتی ہیں، وہ آوازوں میں بھی فرق محسوس کرتی ہیں، کوئی بھی اگر مالک کی آواز نکالنے کی کوشش کرے تو وہ فرق کرسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -