اشتہار

کمپنی کی سی ای او نے 4 سالہ بیٹے کا قتل کیوں کیا؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو کی ایک اے آئی کمپنی کی سی ای او سوچنا سیٹھ نے اپنے ہی 4 سالہ بیٹے کو گوا میں بے رحمی سے قتل کردیا تھا، جبکہ معصوم بچے کی لاش کو اپنے ہمراہ کرناٹک لے گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ سوچنا سیٹھ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہے، ملزمہ کو کل کرناٹک کے چتردرگا میں ایک بیگ میں اپنے بیٹے کی لاش کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا، پولیس نے اس کے کشیدہ ازدواجی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوچنا سیٹھ اپنے شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات سے ناخوش تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کے قتل کے پیچھے ممکنہ وجہ اس کے ناخوشگوار ازدواجی تعلقات ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

گوا نارتھ کے ایس پی ندھین والسن نے اس حوالے سے بتایا کہ قتل کے پیچھے مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس کی طلاق کی کارروائی چل رہی ہے۔ اس کے شوہر کا تعلق کیرالہ سے ہے اور اس وقت انڈونیشیا میں ہے، بیٹے کے قتل کے بعد اسے ہندوستان طلب کیا گیا ہے۔

کمپنی کی سی ای او نے 4 سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش بیگ میں چھپادی

خیال رہے کہ 39 سالہ سوچنا سیٹھ پر اپنے ہی چار سالہ معصوم بیٹے کو گوا میں قتل کرنے کا الزام ہے۔ خاتون نے شمالی گوا میں اپنے بیٹے کا قتل کیا اور پھر لاش کو تھیلے میں ڈال کر کرناٹک واپس چلی گئی۔ تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں