تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سوڈان میں‌ اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوجی قیادت کے لیے نئی مشکل

 افریقی یونین نے سوڈان کی جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے اور تخت پر فوجی قابض ہونے کے بعد پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افریقن یونین نے سوڈان میں سویلین حکومت کی بحالی تک ہر قسم کے رابطے منقطع کرنے کا اعلان لیا۔

افریقن یونین کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتدار پر فوجی قبضے تک کسی قسم کا تعاون نہیں کیاجائے گا اور تجارت، دو طرفہ تعلقات، ایوی ایشن سمیت پابندیاں برقرار رہیں گی۔

افریقی یونین نے سول حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اقتدار چھوڑ کر  جمہوریت بحال کرے اور فیصلوں کا اختیار عوامی نمائندوں کو دے۔

مزید پڑھیں: سوڈان کے معزول وزیراعظم گھر واپس آ گئے

یہ بھی پڑھیں: حکومت تحلیل، سوڈانی وزیر اعظم گرفتار

قبل ازیں یورپین یونین نے بھی سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک، وزرا کی گرفتاری اور حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی پیر کو سوڈان کے فوجی جنرل عبدالفتح نے حکومت کے خاتمے اور ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سویلین حکومت کو تحلیل کرنے کی وجہ میں ملک میں جاری سیاسی چپقلش تھی۔

یاد رہے کہ سوڈانی فوج سنہ 2019 میں صدر عمرالبشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ عبوری حکومت میں شریک اقتدار ہے۔  فوج نے کئی گروپس کے سیاسی اتحاد فورسز فار فریڈم اینڈ چینج (ایف ایف سی) کے ساتھ اقتدار میں شریک ہونے کے لیے ایک ڈیل کی تھی جس کے بعد ایک آزاد کونسل کا قیام عمل میں لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں