21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں اچانک فنی خرابی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیالکوٹ سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو اچانک فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی ، پرواز کی روانگی میں تاخیر عمرےکیلئے جانیوالے مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی ، جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ بوئنگ 777 میں فنی خرابی پیدا تھی، جس کی وجہ سے اتارا گیا اور مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے، پی آئی اے کے انجینئرز طیارے کی فنی خرابی دور کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارے کے کاکٹ پٹ میں اسموگ وارننگ تھی، جس پرکپتان نے طیارے کو ایئرپورٹ اتارا۔

سیالکوٹ سےجدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کے باعث پرواز کی جدہ روانگی تاخیر کا شکار ہے ، جس پر عمرےکیلئے جانیوالے مسافروں
نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔

اس موقع پر کراچی ایئر پورٹ پر عمرہ زائرین کی پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی ہوئی، بوئنگ777طیارے کے کاک پٹ میں اسموگ الارم کی نشاندہی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں