اشتہار

اس سال چینی ایکسپورٹ کی جائیگی یا نہیں؟ وزیراعظم نے کیا ہدایت کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں زائد چینی کو برآمد کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اجلاس میں ملکی ضرورت سے زائد چینی کو برآمد کرنے کی شوگر انڈسٹری کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری صنعت نے 24-2023 میں چینی پیداوار اور متوقع استعمال پر اعداد و شمار پیش کیے۔

شوگر مل ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار میں تفاوت کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اعداد و شمار کا مہارت سے جائزہ لیا جائے، آنے والے دنوں میں چینی کی کمی اور اس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو،

انھوں نے کہا کہ قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ملک کیلئے اہمیت کا حامل ہے، سخت نگرانی کی جائے تاکہ چینی کی قیمتوں کے ناجائز اضافے کو روکا جاسکے۔ وزیراعظم نے چینی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سخت نگرانی اور کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیکر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ مرتب کی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر اضافی چینی کی برآمد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں