12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خود کشی یا قتل : میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی پراسرار موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، جن کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر میسور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی مشتبہ موت خود کشی ہے یا قتل، پولیس کیلیے سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہادیو سوامی (45) نامی شخص میسور شہر کے چامنڈی پورم علاقے میں اپنی بیوی انیتا (38)، دو بیٹیوں چندرکلا اور دھنلکشمی کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

- Advertisement -

اہل محلہ نے بتایا کہ مذکورہ خاندان دو ماہ قبل اس علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش کیلئے آیا تھا اور گھر کا سربراہ سبزی کی دکان چلارہے تھا۔

تاہم دو دن سے کوئی بھی اس گھر سے باہر نہ نکلا اور دکان نہ کھلی تو پڑوسیوں نے گھر کے باہر کھڑے ہوکر آوازیں دیں لیکن اندر سے کوئی آواز نہیں آئی جس پر پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر گھر کا پچھلا دروازہ توڑ دیا جس کے بعد دیکھا کہ مہادیو سوامی اس کی بیوی اور ایک چھوٹی بیٹی دیوار کے سہارے بیٹھے مردہ پڑے تھے جب کہ بڑی بیٹی کی نعش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

پولیس نے تمام نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردیا، واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ خودکشی ہے یا قتل۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں