اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

عثمان نے عینا کی تصویر جلا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں عثمان نے عینا کی تصویر جلا دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں احسن خان (ہمدان)، ثنا جاوید (عینا)، خاقان شاہ نواز (رضا)، سدرہ نیازی (شانزے)، لیلیٰ واسطی (عینا کی والدہ)، قدسیہ علی (آئمہ)، عدنان صمد خان (عثمان)، عثمان پیرزادہ، اسما عباس ودیگر شامل ہیں۔

معروف ڈرامہ ڈائریکٹر سراج الحق کی ہدایت کاری اور مصباح نوشین کی تحریر کردہ یہ سیریل عبداللہ سیجا کے پروڈکشن بینر آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نشر کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

سکون کی کہانی عینا نامی ایک نوجوان لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار باصلاحیت ثنا جاوید نے پیش کیا ہے جسے ایک فرضی رشتے کی وجہ سے اپنی محبت کی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ناظرین ڈرامے میں عینا، ہمدان اور رضا کے درمیان محبت کے اتار چڑھاؤ کو دیکھ رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ رضا کی باتوں کو سچ سمجھ کر عینا اس سے محبت کرنے لگ جاتی ہے اور اپنے منگیتر عثمان اور گھر والوں کو چھوڑ کر حیدرآباد سے کراچی چلی جاتی ہے۔

کراچی پہنچنے پر عینا کو رضا ٹھکرا دیتا ہے اور والدین کے سامنے اسے جھوٹا قرار دیتا ہے۔

ادھر عینا رضا کی جانب سے ٹھکرانے کے بعد گھر کے لیے نکلتی ہے تو راستے میں بیہوش ہوجاتی ہے ایسے میں ہمدان اس کی مدد کو آتا ہے۔

ہمدان عینا کو حیدرآباد لے کر پہنچتا ہے تو والد رضا سمجھ کر عینا کا نکاح ہمدان سے کروا دیتے ہیں تاہم اب عینا اس سب سے تنگ آکر کہتی ہیں کہ مجھے جینے کا کوئی حق نہیں ہے وہ گاڑی کے آگے آنے لگتی ہیں تو ہمدان اسے بچالیتے ہیں۔

ڈرامے میں اب دکھایا گیا ہے کہ سابق منگیتر عثمان عینا کی تصویر کو جلا دیتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں