تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم سے 11 جولائی تک ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز، کیڈٹ کالجز، ماڈل اسکولز، مدارس بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں پر سرکاری، نجی اسکولز انتظامیہ عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا ‏آغاز یکم جولائی2021 سے ہو گا، صوبے کے اسکولز یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباکی ہونگی،اساتذہ کی نہیں اور وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دی تھی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد ہے۔.

دوسری جانب سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -