جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سنی دیول سدھر گئے، پاکستان، بھارت میں نفرت کے کھیل کو سیاسی قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ اچھے اچھوں کو سمجھ آجاتی ہے اور سنی دیول کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے، بھارتی اداکار نے پاک بھارت عوام کے بارے میں کہا ہے کہ وہ جھگڑنا نہیں چاہتے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی فلم ’’غدر ٹو‘‘ کی پروموشن کے دوران پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنے کے لیے معروف اداکار کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور ہندوستان کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، نفرت کا کھیل سیاسی ہے، لوگ لڑنا نہیں چاہتے۔‘‘

انھوں نے مزید اس حوالے سے کہا کہ ’بات انسانیت کی ہوتی ہے، بات کچھ لینے یا دینے کی نہیں ہوتی، دونوں طرف ایک جیسا پیار ہے، جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں، یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے اور وہی آپ اس فلم میں بھی دیکھیں گے۔‘

- Advertisement -

آخر میں اداکار سنی دیول نے تھوڑا جذباتی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’آخر ہیں تو ہم سب اسی مٹی سے۔‘

بھارتی ویٹرن اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر غدر ٹو میں جلوہ گر ہورہے ہیں جو کہ 11 اگست کو بھارتی سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں