منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کا ترمیمی بل ایوان میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کر دیا گیا اس بل میں عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ یہ بل حکومتی رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے پیش کیا، جس میں عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے۔

اعلیٰ عدلیہ سے متعلق 1997 ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی اور بل کے مندرجات کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافہ کیسز بیک لاگ کے باعث ضروری ہے۔

- Advertisement -

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تعداد میں اضافے سے کیسز کی بر وقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ سائبر کرائم، ماحولیاتی قوانین، عالمی تجارت کے کیسز میں ماہرین کی ضرورت ہے اور مختلف شعبوں میں مہارت والے ججز کی تقرری سے درست فیصلہ سازی ہو سکے گی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پرغیر ضروری دباؤ میں کمی ہو گی۔

حکومت کی جانب سے بل پر اعتراض نہیں کیا گیا، تاہم اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کی جانب سے اس بل پر اعتراض کیا گیا اور ساتھ ہی ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی تاہم جب اراکین کی گنتی کی گئی تو ایوان میں کورم پورا تھا۔

وزیر اطلاعات کی جانب سے مذکورہ بل کو مزید کارروائی کے لیے کمیٹی کو بھیجنے کی حمایت کی گئی جس کے بعد بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں