نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے تمام وزراء کو سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے منع کردیا، یہ حکم انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوتوں کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات سے تنگ آکر جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ جنونی مودی سرکار کے گلے کا کانٹا بن گیا، جھوٹی بڑھکیں مارنے والے مودی جی نے اپنے وزرا کو سرجیکل اسٹرائیکس پر بیانات سے روک دیا۔
بھارتی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا کہ نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان بار بار سرجیکل اسٹرائیک کی بات کر رہے تھے۔ تب مودی جی کو لگا کہ جیسے کسی نے ان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔
نریندرمودی نے اپنی کابینہ سے کہا کہ اب سرجیکل اسٹرائیک پر کوئی بات نہیں کرے گا، نہ ہی کوئی سرجیکل اسٹرائیک کا نام لے گا۔
نریند مودی نے کابینہ ارکان پر واضح کر دیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی بات کریں اس کے علاوہ کوئی بھی شخص سرجیکل سٹرائیک پر بات نہ کرے۔
یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور کانگریس رہنما چدم برم سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے مودی سرکار سے ثبوتوں کا مطالبہ کیا تھا۔