اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سوات چیئر لفٹ حادثہ، ماں بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: خیبر پختون خوا کے شہر سوات میں چیئر لفٹ حادثے میں دریا میں گرنے والی ماں بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹنے کے باعث مانکیال اریانئی کے مقام پر ڈوبنے والی ماں بیٹی کی تلاش آج صبح دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

ریسکیو کے غوطہ خور دریائے سوات میں ماں بیٹی کی تلاش میں مصروف ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کا آپریشن بحرین آریہ سے شروع کیا ہے، اس سے قبل بحرین سے ڈھارہ پارک تک سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات میں مقامی طور پر تیار کردہ چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریائے سوات میں بہہ گئی تھیں، گزشتہ رات اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا۔

چیئرلفٹ ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریائے سوات میں بہہ گئیں

سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کرکٹ کھیلتے پایا گیا تھا، فوٹیج سامنے آنے کے بعد اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، غفلت کے اس سنگین واقعے پر متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں