اشتہار

شامی جنگی طیاروں کی بمباری ، 40 جنگجو مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شام : شامی جنگی طیاروں نے پچھلےتین دنوں میں شدت پسندوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردیے جبکہ کارروائی کے دوران چالیس جنگجو بھی مارے گئے.

شامی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی جہازوں نے صوبہ حماہ، حمص، حلب، ادلب، رقہ اور دمشق کے نواح میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے۔

بمباری میں کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔

- Advertisement -

اس دوران شامی طیاروں نے اٹھانوے پروازیں کیں، انکا مزید کہنا تھا کہ حلب کے جنوب میں درجنوں گاڑیوں اور عسکری سامان بھی بڑی تعداد میں تباہ کیا گیاہے۔ انکا کہنا تھا کہ تین دن کے فضائی کارروائی میں چالیس جنگجو بھی مارے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں