تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دمشق: شہریوں پر کیمیائی ہتھیار سےحملہ کس نے کیا؟معاملہ مزید الجھ گیا

دمشق: شام میں شہریوں پر حملہ کس نے کیا؟ معاملہ مزید الجھ گیا، دو روز قبل شامی شہر سراقب میں ہونے والے حملے پر متضاد دعوے سامنے آنے لگے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کیمیائی حملہ شامی حزب اختلاف نے کیا، شامی حزب اختلاف کی جانب سے راکٹ کے ذریعے کلورین گیس کو حکومتی علاقے پر پھینکا گیا، وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔

اس سے قبل شامی حزب اختلاف نے حملے کا الزام بشار الاسد حکومت پر عائد کیا تھا، کیمیائی حملے میں تیس افراد متاثر ہوئے تھے، حملے میں سات افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی سامنے آئی تھی۔

syria-1

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر گرنے کے کچھ ہی دیر بعد ”سرقیب“ کے اس علاقے میں زہریلی گیس کے کنٹینر فضاءسے گرا دیئے گئے، جس سے 33عام شہری متاثر ہوئے۔ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔


 

مزید پڑھیں : دمشق: شام میں روسی ہیلی کاپٹر باغیوں نے مار گرایا،پانچ افراد ہلاک


 

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیار کا استعمال کیا گیا ہو، ماضی میں بھی ہونے والےحملوں کی ذمہ داری فریقین ایک دوسرے پر عائد کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شام میں زہریلی گیسوں اور کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے 12ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی جو اگلے ہفتے ختم ہونے جا رہی ہے تاہم اب تک ذمہ داران کا پتا نہیں چلایا جا سکا۔

Comments

- Advertisement -