تازہ ترین

امریکا نے جان بوجھ کر شامی فوج کو نشانہ بنایا، بشارالاسد

دمشق : شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ داعش کو شکست دینے کیلئے امریکا روس کیساتھ کام کرنے میں سنجیدہ ہی نہیں ہے، امریکا نے جان بوجھ کر شامی فوج کو نشانہ بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں شامی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف امریکا اور روس مشترکہ کارروائی کرسکتے ہیں تاہم حقیقت میں اس کا امکان نہیں ہے کیونکہ امریکا کا داعش یا النصرہ فرنٹ کے خلاف کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


مزید پڑھیں : شام میں امن کی کوشش پھر ناکام، حلب پر بمباری سے 32افراد ہلاک


بشار الاسد کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے شامی فوج کو نشانہ بنانا حادثہ نہیں تھا بلکہ امریکا نے جان بوجھ کر شامی فوج کو نشانہ بنایا، انھوں نے امریکا پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہی جنگ بندی کے خاتمے کا ذمے دار ہے۔

صدر بشارالاسد نے ان الزامات کو بھی مسترد کردیا ہے کہ شامی یا روسی طیاروں نے حلب میں اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا اور اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کے وفادار فوجی حلب شہر کے باغیوں کے زیر قبضہ حصے میں امدادی سامان اور خوراک کو داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق


خیال رہے کہ شام میں تازہ کشیدگی اور جنگ بندی ٹوٹنے کا خطرہ اس وقت پیدا ہوا، جب ہفتے کے روز امریکی جنگی طیاروں نے ایک سو کے قریب شامی فوجی ہلاک کر دیے تھے۔

Comments

- Advertisement -