ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا زمبابوے کو جیت کیلیے 151 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے برسبین میں کھیلے جا رہے گروپ ٹو کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی اننگ کا آغاز اچھا نہیں ہوا تھا اور ابتدائی دو وکٹیں صرف 32 رنز کے اسکور پر گرگئی تھیں تاہم اس موقع پر اوپنر نجم الحسین اور کپتان شکیب الحسین نے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں کے درمیان 54 رنز کی پارٹنز شپ قائم ہوئی۔ ٹیم کے 84 کے مجموعے پر کپتان شکیب الحن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اوپنر 55 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے، آصف حسین 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

- Advertisement -

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ اور بلیسنگ نے دو، دو جب کہ سکندر رضا اور سین ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس وقت گروپ ٹو میں زمبابوے 3 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور بنگلہ دیش 2 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اگر آج زمبابوے میچ جیت جاتا ہے تو اس کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات برقرار رہیں گے جب کہ پاکستان کو گروپ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان واپس لوٹنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں