پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر بھارتی کیوں جَل بُھن گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال ورلڈ کپ ٹی 20 میں پاک بھارت ٹاکرے کے شیڈول اور پوسٹ جاری ہوتے ہی بھارتی شائقین کا ایسا ردعمل آیا ہے کہ گویا انہیں آگ لگ گئی ہو۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ شیڈول کے باضابطہ اعلان سے قبل براڈ کاسٹر نے پاک بھارت ٹاکرے کی ایک پوسٹ شیئر کی جس کے بعد بھارتی ایسے آگ بگولہ ہوئے کہ جیسے کوئی طوفان آگیا ہو۔

پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ میں براڈ کاسٹر نے پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور بھارت کے کپتان کے طور پر ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے جس پر بھارتی شائقین نے کڑی تنقید شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

 

بھارتی شائقین اس بات پر برہم ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارتی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا تو براڈ کاسٹر نے کیسے روہت شرما کی جگہ ہاردیک پانڈیا کو کپتان کے طور پر دکھایا ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی اس معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہاردیک پانڈیا کی انجری انہیں میگا ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ میگا ایونٹ میں بطور کپتان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں