تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امپائر کے متنازع فیصلے پر سائمن ٹفل کا بیان آگیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران امپائر کے نوبال اور اس کے بعد ویرات کوہلی کے بولڈ ہونے کے بعد رنز لینے کے متنازع فیصلے پر سابق آسٹریلوی امپائر سائمن ٹفل کا بیان آگیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سابق امپائر سائمن ٹفل نے بھی پاک بھارت میچ کے دوران امپائر کی جانے سے دیے گئے فیصلے پر اپنے خیالات ظاہر کیے اور بتایا کہ ان سے سوشل میڈیا پر لاتعداد لوگوں نے ویرات کوہلی کے فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے بعد لیے جانے والے رنز سے متعلق پوچھا ہے۔

سائمن ٹفل نے کہا کہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے امپائر نے اس وقت درست فیصلہ کیا۔

’فری ہٹ‘ کا قانون تبدیل کرنے کا مطالبہ

سابق امپائر کا کہنا تھا کہ فری ہٹ پر اسٹرائیکر کو بولڈ آؤٹ قرار نہیں دیا سکتا اس لیے اسٹمپ پر لگنے والی بال ڈیڈ نہیں ہوگی، یہ بال اس وقت کھیل کا حصہ ہوگی اس لیے اس تمام صورتحال میں قانون کو دیکھتے ہوئے بائز کے رنز میری نظر میں درست ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر سوالات اٹھائے گئے جس میں محمد نواز کی نو بال اور کوہلی کے فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے بعد رنز بنانے پر پاکستانی سمیت غیر ملکی کرکٹرز نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پاک بھارت میچ : امپائر کے متنازعہ فیصلے پرگرانٹ ایلیٹ بھی بول پڑے

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ بھی اس حوالے سے ناخوش نظر آئے تھے۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی اوپنر مارک ٹیلر نے گزشتہ روز فری ہٹ کے قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -