تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہوگئے ہیں، تابش گوہر نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ دو روز قبل واٹس ایپ کےذریعے بھیجا تھا، جسے آج منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش گوہر وزارتی امور میں دخل اندازی کی وجہ سے دلبرداشتہ تھے یہی نہیں کے الیکٹرک کے سابق سی ای او نے توانائی سے متعلق کئی اجلاسوں میں اپنی رائے دی جس پرعملدرآمدنہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات میں تابش گوہر کامؤقف سخت تھا، تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کرانا چاہتے تھے۔

تابش گوہر کو گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔