تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

طالبان کا افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا اعلان

کابل: 23 ملین سے زائد ویب سائٹس بلاک کرنے کے بعد طالبان نے افغانستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور مقبول گیم پب جی پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا فیصلہ طالبان رہنما کی سکیورٹی سیکٹر کے نمائندوں اور شرعی قانون نافذ کرنے والی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں لیا گیا۔

طالبان نے افغانستان کے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: طالبان نے لڑکےاور لڑکیوں کی ایک ساتھ تعلیم پر پابندی لگا دی

ٹک ٹاک اور پب جی پر 90 روز کے اندر پابندی عائد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان حکومت نے غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والی 23 ملین سے زائد ویب سائٹس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال طالبان حکومت نے نائیوں پر داڑھی منڈنے یا تراشنے پر پابندی عائد کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -