جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ٹاک شو میں ن لیگی رہنما اور پی ٹی آئی کے وکیل لڑ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نجی ٹی وی کے شو میں ن لیگی رہنما افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت لڑ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹاک شو میں ن لیگی رہنما افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے پہلے ایک دوسرے کی قیادت پر لفظی جملے کسے بعد میں شیر افضل مروت نے افنان اللہ کو تھپڑ مارا۔

ن لیگی سینیٹر نے بھی شیر افضل مروت کی پٹائی کردی۔ بعدازاں پروگرام سیٹ کے عملے نے دونوں کی لڑائی ختم کروائی۔

- Advertisement -

پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ افنان اللہ نے میرے لیڈر کو گالی دی تھی میں طیش میں آگیا۔

شیر افضل بٹ نے کہا کہ اگر وہ مجھے گالی دیتے تو میں پھر بھی برداشت کرلیتا لیکن انہوں نے میرے لیڈر کو گالی دی تو غصہ آگیا اور میں نے ان کا حساب برابر کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں