تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹانک: کار پر اندھا دھند فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ٹانک: صوبہ خیبرپختونخواہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹانک کے علاقے گرہ پتھر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹانک سے گاؤں مرتضیٰ جانے والی کار پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو  خواتین اور ایک بچے  سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک: کھلونا بم پھٹنے سے 3 سگے بھائی جاں بحق

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، واقعے کی محرکات جاننے کے لئے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس گیٹ نمبر 2پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوئی تھی، پولیس نے جائے حادثے سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ، ملزمان مقتولہ کا والد اور بھائی ہے، جائے وقوعہ سے گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -