اشتہار

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اہم کردار لاپتا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے اداکار گروچرن سنگھ لاپتا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گروچرن سنگھ والد کی شالگرہ منانے کیلیے دہلی گئے تھے تاہم وہ ابھی تک ممبئی واپس نہیں لوٹے۔ ان کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے قریبی دوست سونی نے بتایا کہ میں ان کے خاندان سے رابطے میں ہوں۔

سونی نے بتایا کہ گروچرن کے والدین بیٹے کیلیے پریشان ہیں اور انہوں نے پولیس میں رپورت بھی درج کروائی ہے۔

- Advertisement -

اداکار کی دوست کے مطابق میں نے ممبئی می بھی رپورٹ درج کروانے کی کوشش کی لیکن چونکہ وہ یہاں آئے ہی نہیں تو رپورٹ درج نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گروچرن کی صحت بھی پچھلے کئی دنوں سے ٹھیک نہیں ہے اس لیے زیادہ پریشانی ہو رہی ہے، دہلی روانہ ہونے سے قبل اس کا بلڈ پریشر ہائی تھا اور کچھ ٹیسٹ بھی ہوئے تھے۔

سونی نے بتایا کہ روانگی سے قبل وہ ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا رہا تھا، دعاگو ہوں کہ وہ خیریت سے واپس آ جائیں۔

گروچرن سنگھ کا موبائل فون بھی بند ہے اور گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ان کے والد کا کہنا ہے کہ امید ہے بیٹے کو تلاش کر لیں گے۔

روشن سنگھ سوڈھی نے 2020 میں ’تارک مہتا کا اولتا چشمہ‘ کو خیرباد کہا تھا اور یہ خبر ان کے بہت سے مداحوں کیلیے مایوس کن ثابت ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں