12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس چوری کون کرتا ہے؟ ہوشربا انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ٹیکس چوری سے متعلق چشم کشا رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں سالانہ سینکڑوں ارب روپے کے ٹیکس کی رقم مختلف حربے اختیار کرکے چوری کی جاتی ہے۔

بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایپسوس نے پاکستان میں ٹیکس چوری سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 5صنعتی شعبوں میں سالانہ 956 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے بڑے اداروں میں رئیل اسٹیٹ، چائے، سگریٹ، ٹائرز، آئل اور فارما سیوٹیکل سیکٹر شامل ہیں۔

- Advertisement -

ریسرچ ادارے ایپسوس کے مطابق صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ500ارب روپے کی ٹیکس چوری، سگریٹ انڈسٹری میں سالانہ240ارب روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ چائےکے شعبےمیں سالانہ45ارب روپے کی ٹیکس چوری کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ادویات کے شعبے میں بھی سالانہ 65 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا گیا ہے، ٹائرز اور آئل سیکٹر میں سالانہ 106 ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں