پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

اداکارہ تزئین حسین کی سالوں بعد منی اسکرین پر آمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹی وی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ اور پروفیسر تزئین حسین کا کہنا ہے کہ میں نے پسند کی شادی کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام شان سحور میں کئی سالوں بعد اداکارہ تزئین حسین نے شرکت کی اور اپنے بارے میں ناظرین کو آگاہ کرتے ہوئے بہت سی باتیں شیئر کیں۔

tazeen

- Advertisement -

پی ٹی وی کے سینئر اور لیجنڈ اداکار طلعت حسین کی بیٹی اداکارہ تزئین حسین گزشتہ طویل عرصے سے شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری شادی پسند سے ہوئی تھی لیکن میرے شوہر زاہد کا تعلق شوبز سے نہیں تھا وہ ایک کاروباری شخصیت تھے۔

طلعت حسین

انہوں نے بتایا کہ کہ بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں کہ ہم چند قریبی دوستوں کا ایک گروپ تھا جس میں سب کی شادیاں ہوگئیں صرف ہم دونوں ہی بچ گئے تھے تو سوچا کیوں نہ ہم دونوں ہی شادی کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں