خودکش دھماکے کے دو روز بعد جامعہ کراچی کا تدریسی عمل بحال ہوگیا اساتذہ اور طلبہ کو سخت چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے دو روز بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔
جمعرات کو اساتذہ اور طلبہ کو سخت چیکنگ کے بعد سلورجوبلی گیٹ سےجانے کی اجازت دی گئی، طلبہ کا گیٹ پر شناختی کارڈ اور جامعہ کا کارڈ چیک کیا گیا۔
یونیورسٹی کے اندر جانے سے قبل تمام طلبہ کے بیگز اور پرس کی بھی تلاشی لی گئی۔
واضح رہے کہ منگل 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں وین دھماکے میں 3 چینی باشندوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا، 3 چینی باشندوں سمیت 5 افراد ہلاک
جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین کو نشانہ بنایا گیا تھا اور خاتون خودکش بمبار نے وین نزدیک آنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔