جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

سرجیکل اسٹرائیک مودی سرکار کی ڈرامے بازی ہے‌، تیج بہادر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مقبوضہ کشمیر میں تعینات رہنے والےبھارتی فوجی تیج بہادر کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک مودی سرکارکی ڈرامے بازی ہے،سرجیکل اسٹرائیک کے نام پرعوام کوبیوقوف بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز میں اہلکاروں کو دئیے جانے والے ناقص کھانے کا بھانڈا پھوڑنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر نے میڈیا پر آکر سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کا بھی پول کھول دیا۔

تیج بہادر کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک سرکار کی ڈارمے بازی ہے،سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے مودی سرکار کیخلاف مظاہرہ کیا ، 7سو اہلکاربیماری سے مرگئے،حکومت نے سہولیات نہیں دی۔

- Advertisement -

انہوں نے حکومت پر خوب تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تسلسل کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوجی نے ویڈیو جاری کرکے اپنی فوج کو بے نقاب کردیا


یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اسکا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

جس کی پاداش میں پہلے اسے غائب کردیا گیا بعدا زاں بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا جبکہ تیج بہادر نے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں