تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج: رواں سال کے پہلے 23 روز میں 10 گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے

کراچی : شہرقائد میں سال کا پہلا ماہ ہی شہریوں پر بھاری ثابت ہونے لگا، یکم جنوری سے 23 جنوری تک ایک خاتون اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 شہری اسٹریٹ کرمنلز کی بے رحم گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی سفاکیت عروج پر ہیں ، رواں سال کے پہلے 23 روز میں 10 گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے۔

رواں ماہ اب تک ایک خاتون سمیت 10 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، ڈکیتی مزاحمت پر 9 تھانوں کی حدود میں 10 شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پہلا قتل عوامی کالونی ، دوسرا شارع فیصل، تیسرا سچل چوتھا سائٹ سپرہائی وے ، پانچواں سرجانی، چھٹا قتل بلدیہ، ساتواں بلال کالونی، آٹھواں بوٹ بیسن ، نواں شارع فیصل اور دسواں سعیدآباد بلدیہ میں ہوا۔

قتل کی تمام وارداتیں 2 جنوری سے لے کر 23 جنوری تک ہوئیں اور آخری قتل 18 سالہ نعیم کا صرف ڈکیتی کی واردات دیکھنے پر کیا گیا۔

پولیس نے دس کیسز میں سے دو کیسز کو ٹریس کرکے ملزمان کو پکڑا جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے شاہد کے مرکزی قاتل کو گرفتار کیا۔

بوٹ بیسن پولیس نے سیکیورٹی ادارے کے اہلکار شان کے قاتلوں کو پکڑا تاہم مختلف علاقوں میں رہنے والے 8 خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

Comments

- Advertisement -