اشتہار

ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان شدید لڑائی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت الاحرار کا سینئر سرغنہ قاری ضیاالرحمان ضلع لال پورہ نگرہار میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم  تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)اور جماعت الاحرار کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ، 15 اور 16فروری کی درمیانی شب جماعت الاحرارکاسینئرسرغنہ قاری ضیاالرحمان ضلع لال پورہ نگرہار میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔

ٹارگٹ کلنگ 2 دہشت گرد دھڑوں کے درمیان جاری جنگ سے منسلک ہے، جس کی تصدیق جماعت الاحرار کے دیگر اراکین نے بھی کی ہے۔

- Advertisement -

قاری ضیاالرحمان عرف قاری اسماعیل کاتعلق کےپی کےکے ضلع خیبرسےہے اوروہ گزشتہ 10 سالوں سے ان اہم کمانڈروں میں سے ایک ہے، ان کمانڈروں نے پنجاب اورپشاور میں اپنے دہشت گرد حملوں کےنتیجے میں کئی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو شہید کیا۔

جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے درمیان اختلافات اگست 2022 میں جماعت الاحرار کے سرغنہ عمر خالد خراسانی کے قتل کے بعد سامنے آئے۔

ماضی میں محسودولی کی قیادت میں ٹی ٹی پی کی شوریٰ کی جانب سےجماعت الاحرار کے 2 کمانڈروں کو وزارتی عہدوں سے برطرف کرنا بھی اختلافات کی بڑی وجہ ہے۔

دونوں دہشت گرد تنظیمیں خیبرکے علاقےمیں غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہیں جس کے بعد اب معاملات جنگ تک پہنچ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں