تازہ ترین

مریدعباس قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل

کراچی : پولیس نےاینکرمریدعباس قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کردی گئیں، ایس ایس پی کا کہنا ہے قتل کی وجہ سے میڈیا میں کام کرنے والوں میں خوف پھیلا، عدالت ملزم عاطف کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھجوا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینکر پرسن مریدعباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کردی۔

ایس ایس پی نے کہا مرید عباس قتل کی وجہ سےمیڈیا میں کام کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیلا، جبکہ خضر حیات کا سرعام قتل کیاگیا۔

یاد رہے گزشتہ روز مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسرنےمقدمےمیں اےٹی سی کی دفعہ لگانےکاعندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کاچالان انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت پیش کروں گا ، افسران سےمشاورت کےبعداےٹی سی کی دفعہ شامل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ، ملزم کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شاطرہےاوروقوعہ دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے، مریدعباس کو عمارت میں اوردوسرے کو روڈ پرقتل کیاگیا، وقوعہ کےبعدبخاری کمرشل میں خوف پھیلا۔

اس سے قبل زخمی ملزم عاطف زمان کوایمبولینس میں عدالت لایا گیاتھا تاہم اس نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا تھا ، ملزم کا کہنا تھا وکیل کرلیاہےاپنا کیس لڑوں گا، جس کے بعدعدالت نے ملزم کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھجوادیا تھا۔

واضح رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

پولیس کے مطابق قاتل عاطف زمان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -