جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے سنجاوی روڈ ہرنائی پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور شر پسندوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے زخمی ہوا، فورسز کے بروقت جواب نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، علاقے میں شر پسندوں کے خاتمے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں گی۔

دو روز قبل سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ سہیل عرف عظمتو شامل تھا جبکہ دہشتگرد حاجی گل عرف زرقاوی بھی مارا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں